کرونا سےزندگی محدود جبکہ زمینی اورہوائی سفرانتہائی کم ہوگیا

0
کرونا وائرس کےاثرات پوری دنیا پراثراندازہورہے ہیں،،جہاں یہ وائرس دینا کیلئےانسانی اموات اورمعیشت کی شکل میں نقصان دہ ثابت ہو رہے ہیں وہیں یہ وائرس ماحول پراچھے اثرات مرتب کررہا ہے،،ماہرین کےمطابق موذی وائرس سےکرہ ارض کےماحول میں ایک واضح تبدیلی دیکھی گئی ہے،،کرونا سےزندگی محدود ہوگئی،زمینی اورہوائی سفرانتہائی کم ہوگیا۔لندن، برلن، میلان، نیویارک، پیرس اورشنگھائی جیسے بڑے شہروں میں 2019 کے مقابلے میں 2020 میں ٹریفک کم ہوگئی، اسی طرح ہوائی سفر بھی کم ہوا جس سےفضا صاف ہوگئی۔
جہازوں کی پروازوں سے بادلوں کے اوپر پیدا ہونے والی آلودگی میں بھی کافی حد تک کمی ہوئی، کارخانے بند ہونے سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کا اخراج بھی کم ہوگیا۔ پیرس میں 72 فیصد اور نیویارک میں 10 فیصد کاربن ڈائی آکسائیڈ کم ہوئی، مہلک وائرس کی وبا سے کچھ ہی مہینوں میں عالمی سطح پر توانائی کی طلب میں بھی کمی آئی۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: