آئندہ 2 ماہ یورپ کیلئے بھاری ہوں گے،عالمی ادارہ صحت کا انتباہ

0
عالمی ادارہ صحت یورپ کے ڈائریکٹر ہنز کلوج نے یورپی ممالک کو خبردار کیا ہے کہ آئندہ چند ماہ مشکل ہوں گے۔ اکتوبر اور نومبر میں کرونا وائرس سے مزید اموات ہوں گی جبکہ یومیہ اموات میں اضافہ کا بھی خدشہ ہے ۔
کوپن ہیگن میں مقیم ہنز کلوج کاکہنا ہے کہ میں سارا وقت سنتا ہوں کہ کرونا ویکسین وبائی مرض کا خاتمہ کردے گی جبکہ میرے خیال میں ایسا بالکل نہیں ہے کیونکہ ہمیں یہ بھی نہیں معلوم کہ یہ ویکسین آبادی کے تمام گروہوں کی مدد کرپائے گی۔ہنز کلوج نے کہا کہ ہمیں ابھی کچھ اعلامات مل رہی ہیں کہ ویکسین ایک گروپ کے لیے تو مدگار ثابت ہوگی جبکہ دوسرے کے لیے نہیں۔
انہوں نے کہا کہ اور پھر اگر ہمیں مختلف ویکسین آرڈر کرنے ہوں تو یہ خوفناک خواب ہے کیونکہ اتنی بڑی مقدار میں ویکسین کی دنیا بھر میں فوری فراہمی ممکن نہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ ہم بحیثیت برادری اس وبائی بیماری کے ساتھ زندگی گزارنے کا طریقہ سیکھ رہے ہیں اور یہی ہمارے حق میں بہتر ہے کیونکہ کسی کو معلوم نہیں کہ یہ وبا کب دنیا کا پیچھا چھوڑے گی ،اب یہ ہم پر منحصر ہےکہ اسے مثبت سمجھیں یا منفی مانیں۔
دوسری جانب ڈبلیو ایچ او یورپ کی 55 رکنی ریاستوں میں دو روزہ آن لائن اجلاس جاری ہے جس میں وائرس کے بارے میں اپنے ردعمل پر تبادلہ خیال کیا جارہا ہے اور اس حوالے سے پانچ سالہ حکمت عملی زیرغور ہے

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: