کروناوائرس کےباعث ملکی برآمدات کو بڑا دھچکا،اپریل میں تجارتی خسارہ بڑھ گیا

0
ادارہ شماریات کی رپورٹ کےمطابق گزشتہ سال اپریل کےمقابلےمیں برآمدات 54.19 فیصد کم ہوگئی ہیں۔ اپریل میں برآمدات میں مارچ کی نسبت 47.24 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں برآمدات میں 3.92 فیصد کمی ہوئی۔ اپریل 2020ء میں برآمدات کا حجم 95 کروڑ 70 لاکھ ڈالرزرہا جبکہ اپریل 2019ء میں برآمدات کا حجم 2 ارب 8 کروڑ 90 لاکھ ڈالرزتھا۔مارچ 2020ء میں برآمدات 1 ارب 81 کروڑ 40 لاکھ ڈالرزتھیں۔
اپریل میں تجارتی خسارہ گزشتہ سال اپریل کےمقابلے میں 18.82 فیصد کم ہوا،اپریل میں گزشتہ سال کے مقابلےمیں درآمدات میں 34.49 فیصد جبکہ مارچ کی نسبت درآمدات میں 6.88 فیصد کمی ہوئی،جولائی تا اپریل کےدوران برآمدات کا حجم 18 ارب 40 کروڑ 80 لاکھ ڈالرزرہا،گزشتہ سال اسی عرصے میں برآمدات کا حجم 19 ارب 16 کروڑ ڈالرز تھا۔
رواں مالی سال کے 10 ماہ میں تجارتی خسارے میں 25.68 فیصد کمی ہوئی،جولائی تا اپریل تجارتی خسارہ 19 ارب 49 کروڑ 70 لاکھ ڈالرزرہا۔گزشتہ سال اسی عرصے میں تجارتی خسارہ 26 ارب 23 کروڑ 30 لاکھ ڈالرزتھا۔جولائی تا اپریل درآمدات37 ارب 90 کروڑ 50 لاکھ ڈالرزرہیں۔ گزشتہ سال اسی عرصے میں درآمدات کا حجم 45 ارب 39 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز تھا۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: