کرونا کا زورٹوٹ گیا، کیسزاوراموات میں مسلسل کمی

0

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 394 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 97 ہزار 226، سندھ میں ایک لاکھ 30 ہزار 671، خیبر پختونخوا میں 36 ہزار 625، بلوچستان میں 13 ہزار 292، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 8، اسلام آباد میں 15 ہزار 750 جبکہ آزاد کشمیر میں 2 ہزار 331 کیسز رپورٹ ہوئے۔پاکستان میں کرونا سے ایک دن میں 3 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 345 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 210، سندھ میں 2 ہزار 423، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 255، اسلام آباد میں 176، بلوچستان میں 145، گلگت بلتستان میں 71 اور آزاد کشمیر میں 65 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
ملک بھر میں اب تک 27 لاکھ 78 ہزار 689 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 20 ہزار 980 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 2 لاکھ 86 ہزار 16 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 534 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: