پاکستان میں کروناسےمزید 40 افرادجاں بحق، کل تعداد 526 ہوگئی

0

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمارکےمطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1,049 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق اور 40 اموات رپورٹ ہوئی ہیں،ملک میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 22 ہزار 5 سو 50 تک پہنچ گئی جبکہ 6 ہزار 217 مریض مہلک وائرس سےصحت یاب ہوچکےہیں۔
سندھ میں کرونا کے اب تک 8 ہزار 189 کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔ پنجاب 8 ہزار 420، خیبرپختونخوا 3,499، بلوچستان 1,495، اسلام آباد 485، آزاد کشمیر 76 اورگلگت بلتستان میں 386 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے
ملک بھرمیں کرونا سے جانبحق افراد کی تعداد 526 ہوگئی ہے،خیبرپختونخوا میں کرونا وائرس سے سب سے زیادہ 194 اموات ہوئی ہیں۔ سندھ میں 148، پنجاب میں 156،پ بلوچستان 21، اسلام آباد 04 اور گلگت بلتستان میں کرونا سے 3 افراد جاں بحق ہوئے۔آزاد کشمیر میں کرونا وائرس کا شکار کوئی بھی مریض لقمہ اجل نہیں بنا۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کرونا وائرس کے 143 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 10 ہزار 178 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ کل 2 لاکھ 32 ہزار 582 ٹیسٹ لیے جا چکے ہیں۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: