ملک بھرمیں 24 گھنٹےکےدوران کروناسےمزید 49 اموات

0

پاکستان میں کرونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہےمریضوں کی تعداد کےحوالےسے 12 ویں نمبرپرآ گیا ہے،گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کرونا وائرس کےنئے 3ہزار 557 کیسز سامنےآئے ہیں جبکہ اس موذی وباء کےہاتھوں مزید49 افراد لقمۂ اجل بن گئے،پاکستان میں کرونا کیسزکی تعداد 2 لاکھ 6 ہزار 512ہو چکی ہے،اس موذی وباء سےجاں بحق افراد کی کُل تعداد 4 ہزار167 تک جا پہنچی ہے،ملک میں95 ہزار407 مریض اس بیماری سےصحت یاب ہوچکےہیںسندھ میں کرونا مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ80 ہزار446 ہوچکی ہےجبکہ 1 ہزار 269 مریض جان کی بازی ہارچکے ہیں،پنجاب میں اب تک 74 ہزار 202 مریض سامنےآئےہیں جبکہ اس سے 1 ہزار 681 ہلاکتیں ہوچکی ہیں،خیبرپختون خوا مریضوں کی تعداد 25 ہزار 380 ہےجبکہ اس سےاموات 922 ہوگئیں۔اسلام آباد میں 12 ہزار 395 کرونا وائرس سےمتاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں جبکہ 127 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہارچکے ہیں،بلوچستان میں 10 ہزار 376مریض اب تک رپورٹ ہوئےہیں جہاں 116افراد اس مرض سےانتقال کرچکےہیں،گلگت بلتستان میں 1 ہزار 423 مریض سامنے آئےہیں جبکہ اس سے 24 افراد جاں بحق ہوئے،آزاد کشمیرمیں کرونا کےاب تک 1 ہزار 27 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 28 مریض وفات پا چکےہیں

جواب دیجئے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: