پاکستان میں کرونامریضوں کی تعدادایک لاکھ 92 ہزار 970 ہوگئی

0

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کرونا وائرس سےمزید 148 افراد لقمۂ اجل بن گئے،اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 3 ہزار 903 تک جا پہنچی ہے۔،گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا کےنئے 4 ہزار 44 کیسز سامنےآئےہیں،پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد 1 لاکھ 92 ہزار 970 ہوچکی ہے
کرونا وائرس کےملک میں 1 لاکھ 7ہزار 760 مریض اب بھی ہسپتالوں،قرنطینہ مراکزاورگھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جبکہ 81 ہزار 307 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہوچکےہیں،سندھ میں کرونا کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 74 ہزار 70 ہوچکی ہے،جبکہ 1 ہزار 161 مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں،پنجاب میں اب تک 71 ہزار 191 مریض سامنےآئےہیں جبکہ اس سےہلاکتیں دیگرصوبوں سے زیادہ 1 ہزار 602 ہوگئیں۔
خیبرپختون خوا میں مریضوں کی تعداد 23 ہزار 887 ہوچکی ہےجبکہ اموات 869 ہو گئیں،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 11 ہزار 710 کرونا سےمتاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں جبکہ 115 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہارچکے ہیں،بلوچستان میں 9 ہزار 817 مریض اب تک رپورٹ ہوئےہیں جہاں 108 افراد اس مرض سےانتقال کرچکےہیں،گلگت بلتستان میں 1 ہزار 365 کرونا وائرس کےمریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے23 افراد جاں بحق ہوئے ہیں،آزادکشمیرمیں اب تک 930 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 25 مریض جاں بحق ہوچکے ہیں۔

جواب دیجئے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: