پاکستان میں کرونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 60 ہزار 118 ہوگئی

0

بڑھتی ہوئی لاپروائی اورغیرمحتاط رویےکےباعث پاکستان میں ناصرف کرونا کیسزکی تعداد میں بلکہ اس سے اموات میں بھی تیزی سے اضافہ ہورہا ہے،پاکستان مریضوں کےلحاظ سےممالک کی فہرست میں چین اور سعودی عرب سےبھی آگےنکل کر 15 ویں نمبرپرآ گیا ہے۔
پاکستان میں کرونا وائرس کےکیسز کی تعداد 1 لاکھ 60 ہزار 118 ہو چکی ہے،جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 3 ہزار 93 تک جا پہنچی ہے،کروناکےملک میں 97 ہزار 810 مریض اب بھی ہسپتالوں،قرنطینہ مراکزاورگھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جبکہ 59 ہزار 215 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیںپنجاب میں کرونا کے مریضوں کی تعداد ایک بارپھردوسرے صوبوں سےزیادہ 60 ہزار 138 ہوچکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں بھی دیگرصوبوں سےزیادہ 1 ہزار 202 ہوگئی ہیں،سندھ میں وائرس کےاب تک 59 ہزار 983 مریض سامنے آئے ہیں،جبکہ 916 کرونا مریض جان کی بازی ہارچکےہیں،خیبرپختون خوا میں کرونامریضوں کی تعداد 19 ہزار 613 ہوچکی ہےجبکہ اموات 755 ہو گئیں۔کرونا وائرس کےبلوچستان میں 8 ہزار 794 مریض اب تک رپورٹ ہوئےہیں جہاں 93 افراد اس مرض سے انتقال کرچکےہیں۔،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 9 ہزار 637 وائرس کےمتاثرہ مریض ہیں جبکہ 94 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہارچکےہیں،گلگت بلتستان میں 1 ہزار 213 مریض سامنےآئےہیں جبکہ اس سے 18 افراد جاں بحق ہوئےہیں،آزاد کشمیرمیں اب تک 740 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 15 مریض جاں بحق ہوچکےہیں۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: