پاکستان میں کرونا وائرس بےقابوہوگیا

0

پاکستان میں کرونا کےمتاثرین تیزی سے بڑھنے لگے،نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2636 نئےکیسزرپورٹ ہوئے،ملک بھرمیں کرونا کےتصدیق شدہ کیسز کی تعداد 64 ہزار 28 تک پہنچ گئی،، پنجاب میں 22 ہزار 964، سندھ میں 25 ہزار 309، خیبر پختونخوا میں 8 ہزار 842، بلوچستان میں 3 ہزار 928، گلگت بلتستان میں 658، اسلام آباد میں 2 ہزار 100 جبکہ آزاد کشمیر میں 227 کیسز رپورٹ ہوئے۔پاکستان میں کرونا سےمزید 57 زندگیاں نگل گیا،،جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد ایک ہزار 317 ہوگئی۔ سندھ میں 396، پنجاب میں 410، خیبر پختونخوا میں 432، گلگت بلتستان میں 9، بلوچستان میں 43 اور اسلام آباد میں 22 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ اب تک 462 ہسپتالوں میں قائم قرنطینہ مراکز مریضوں کا علاج جاری ہے، ان ہسپتالوں میں 7295 بیڈز کا بندوبست کیا گیا ہے۔
ملک بھر میں اب تک 5 لاکھ 20 ہزار 17 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11 ہزار 931 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 22 ہزار 305 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ کئی مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

جواب دیجئے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: