پاکستان میں کرونا مزید 36 زندگیاں نگل گیا،،جاں بحق افراد کی تعداد 939 ہوگئی

0

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکےتازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1841 نئے کیسزرپورٹ ہوئے، جس کے بعد ملک بھرمیں کرونا کےتصدیق شدہ کیسزکی تعداد 43 ہزار 966 تک جا پہنچی،،پنجاب میں 15 ہزار 976، سندھ میں 17 ہزار 241، خیبر پختونخوا میں 6 ہزار 230، بلوچستان میں 2 ہزار 820، گلگت بلتستان میں 550، اسلام آباد میں ایک ہزار 34 جبکہ آزاد کشمیر میں 115 کیسز رپورٹ ہوئے۔
پاکستان میں کوٓرونا سے ایک دن میں 36 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 939 ہوگئی۔ سندھ میں 280، پنجاب میں 273، خیبر پختونخوا میں 334، گلگت بلتستان میں 4، بلوچستان میں 38 اور اسلام آباد میں 9 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ اب تک 462 ہسپتالوں میں قائم قرنطینہ مراکز مریضوں کا علاج جاری ہے، ان ہسپتالوں میں 7295 بیڈز کا بندوبست کیا گیا ہے۔
ملک بھرمیں اب تک 4 لاکھ 292 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 12 ہزار 957 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 ہزار 489 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ کئی مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

جواب دیجئے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: