پاکستان میں کرونا کےگزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران 1974 نئے کیسزرپورٹ

0

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کےدوران 1974 نئے کیسزرپورٹ ہوئے، جس سےبعد ملک بھر میں کرونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 42 ہزار 125 تک پہنچ گئی،،پنجاب میں 15 ہزار 346،سندھ میں 16 ہزار 377، خیبر پختونخوا میں 6 ہزار 61، بلوچستان میں 2 ہزار 692، گلگت بلتستان میں 540، اسلام آباد میں 997 جبکہ آزاد کشمیر میں 112 کیسز رپورٹ ہوئے۔
پاکستان میں کرونا سے ایک دن میں 30 افراد جاں بحق ہوگئےجس کے بعد وائرس سےمرنے والوں کی تعداد 903 ہوگئی۔ سندھ میں 277، پنجاب میں 260، خیبر پختونخوا میں 318، گلگت بلتستان میں 4، بلوچستان میں 36 اور اسلام آباد میں 7 مریض جان سےہاتھ دھو بیٹھے۔ اب تک 462 ہسپتالوں میں قائم قرنطینہ مراکز مریضوں کا علاج جاری ہے،ان ہسپتالوں میں 7295 بیڈزکا بندوبست کیا گیا ہے۔
ملک بھر میں اب تک 3 لاکھ 87 ہزار 335 افراد کے ٹیسٹ کئےگئے،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 13 ہزار 925 نئے ٹیسٹ کئے گئے،اب تک 11 ہزار 922 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ کئی مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: