ملک بھرمیں 24 گھنٹےکےدوران کروناسےمزید 5 اموات

0

بہترحکمت عملی سےاموات میں نمایاں کمی ہوئی،،نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکےجاری کردہ تازہ اعدادوشمارکےمطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں 5 اموات ہوئیں۔ جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 6 ہزار 437 ہوگئی،متاثرہ مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 8 ہزار 217 تک جا پہنچی جبکہ 2 لاکھ 94 ہزار 932 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ملک بھرمیں کروناکےایکٹیوکیسزکی تعداد 7 ہزار 388 ہے
این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹےمیں کروناکےمزید 799 کیس رپورٹ ہوئے،سندھ میں ایک لاکھ 34 ہزار 845، خیبرپختونخوا 37 ہزار470، پنجاب میں 98 ہزار 686، اسلام آباد 16 ہزار 288، بلوچستان میں 14 ہزار 765، آزاد کشمیرمیں 2 ہزار 591 کیسزرپورٹ ہوئے جبکہ گلگت بلتستان میں مریضوں کی تعداد 3 ہزار 572 ہوگئی۔
این سی اوسی کےمطابق گزشتہ 24 گھنٹےکےدوران 42 ہزار 299 افراد کےجبکہ ملک بھر میں 33 لاکھ 6 ہزار 515 کرونا ٹیسٹ کیےجاچکےہیں،کروناسےمتاثر 548 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: