ملک بھرمیں 24 گھنٹےکےدوران کروناسےمزید 8 اموات

0
کرونا سے کیسزاوراموات میں کمی کا سلسلہ بتدریج جاری ہے،،نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھرمیں 24 گھنٹےکےدوران کروناسےمزید 8 اموات ہوئیں،پاکستان میں کروناسےجاں بحق افرادکی تعداد 6 ہزار 432 ہوگئی،ملک بھرمیں کرونا کےایکٹو کیسزکی تعداد 7 ہزار 70 ہے
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 532 نئے کیسزرپورٹ ہوئے،پاکستان میں کرونامریضوں کی تعداد 3 لاکھ 7 ہزار 418 ہوگئی،پنجاب میں 98 ہزار 602،سندھ میں ایک لاکھ 34 ہزار 437،خیبر پختونخوا میں 37 ہزار 418،بلوچستان میں 14 ہزار 607،گلگت بلتستان میں 3 ہزار 542،اسلام آباد میں 16 ہزار 246 جبکہ آزاد کشمیر میں 2 ہزار 566 کیسز رپورٹ ہوئے۔
این سی او سی کا کہنا ہےملک بھر میں اب تک 32 لاکھ 64 ہزار 216 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 33 ہزار 744 نئے ٹیسٹ کئے گئے،اب تک 2 لاکھ 93 ہزار 916 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 558 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، ملک بھر کے 735 ہسپتالوں میں کرونا کے 880 مریض زیر علاج ہیں،ملک بھر میں کرونا کے 107 مریض وینٹی لیٹر پر زیر علاج ہیں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: