ملک بھرمیں 24 گھنٹےکےدوران کروناسےمزید 4 اموات

0

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمارکےمطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 665 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 97 ہزار 946، سندھ میں ایک لاکھ 32 ہزار 591، خیبر پختونخوا میں 37 ہزار 140، بلوچستان میں 13 ہزار 690، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 297، اسلام آباد میں 15 ہزار 984 جبکہ آزاد کشمیر میں 2 ہزار 441 کیسز رپورٹ ہوئے۔
پاکستان میں کرونا سےایک دن میں 4 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 393 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 220، سندھ میں 2 ہزار 448، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 257، اسلام آباد میں 178، بلوچستان میں 145، گلگت بلتستان میں 79 اور آزاد کشمیر میں 66 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ملک بھرمیں اب تک 30 لاکھ 24 ہزار 987 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے،گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران 29 ہزار 97 نئے ٹیسٹ کئے گئے،اب تک 2 لاکھ 90 ہزار 760 مریض صحتیاب ہوچکےہیں جبکہ 571 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: