ملک میں کروناکازورٹوٹ گیا،کیسزاوراموات میں مسلسل کمی

0

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمارکےمطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 319 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،پنجاب میں 96 ہزار 699، سندھ میں ایک لاکھ 29 ہزار 179، خیبر پختونخوا میں 35 ہزار 971، بلوچستان میں 12 ہزار 804، گلگت بلتستان میں 2 ہزار 832، اسلام آباد میں 15 ہزار 597 جبکہ آزاد کشمیر میں 2 ہزار 290 کیسز رپورٹ ہوئے۔پاکستان میں کرونا سے ایک دن میں ایک شخص جاں بحق ہوا جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 284 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 195، سندھ میں 2 ہزار 395، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 250، اسلام آباد میں 175، بلوچستان میں 141، گلگت بلتستان میں 67 اور آزاد کشمیر میں 61 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
ملک بھر میں اب تک 25 لاکھ 81 ہزار 695 افراد کےٹیسٹ کئے گئے، گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران 22 ہزار 434 نئے ٹیسٹ کئے گئے،اب تک 2 لاکھ 80 ہزار 340 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 642 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: