پاکستان میں کرونا سےاموات میں مسلسل کمی،صورتحال دن بدن بہترہونےلگی

0

پاکستان میں کرونا سےاموات میں مسلسل کمی،،صورتحال دن بدن بہترہونےلگی،نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق پاکستان میں کرونا سےایک دن میں 23 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 5 ہزار 865 ہوگئی،،پنجاب میں 2 ہزار 125، سندھ میں 2 ہزار 162، خیبرپختونخوا میں ایک ہزار 180، اسلام آباد میں 165، بلوچستان میں 136، گلگت بلتستان میں 48 اور آزاد کشمیر میں 49 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکےتازہ ترین اعدادوشمار کےمطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 936 نئےکیسز رپورٹ ہوئے،پنجاب میں 92 ہزار 279، سندھ میں ایک لاکھ 18 ہزار824، خیبر پختونخوا میں 33 ہزار 510،بلوچستان میں 11 ہزار 624، گلگت بلتستان میں 2ہزار10، اسلام آباد میں 14 ہزار 938 جبکہ آزاد کشمیر میں 2 ہزار 40 کیسزرپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک 19لاکھ 9ہزار846 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گزشتہ 24گھنٹےمیں 19ہزار 610کروناٹیسٹ کیےگئے، اب تک 2 لاکھ 42 ہزار 436 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں ،،ملک
بھرکےہسپتالوں میں 233مریض وینٹی لیٹرپرہیں جبکہ 1217 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: