پاکستان میں کرونا سےاموات میں مسلسل کمی،،صورتحال دن بدن بہترہونے لگی

0

پاکستان میں کرونا سےاموات میں مسلسل کمی،،صورتحال دن بدن بہترہونےلگی،نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق پاکستان میں کرونا سےایک دن میں 20 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 5 ہزار 842 ہوگئی،،پنجاب میں 2 ہزار 116، سندھ میں 2 ہزار 151، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 178، اسلام آباد میں 164، بلوچستان میں 136، گلگت بلتستان میں 48 اور آزاد کشمیر میں 49 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکےتازہ ترین اعدادوشمار کےمطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 176 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 92 ہزار 73، سندھ میں ایک لاکھ 18 ہزار 311، خیبر پختونخوا میں 33 ہزار 397، بلوچستان میں 11 ہزار 601، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 989، اسلام آباد میں 14 ہزار 884 جبکہ آزاد کشمیر میں 2 ہزار 34 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک 18 لاکھ 90 ہزار 236 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 22 ہزار 56 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 2 لاکھ 41 ہزار 26 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 229 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: