پاکستان میں کرونا مزید54 زندگیاں نگل گیا،،تعداد 5 ہزار 763 ہوگئی

0

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکےمطابق پاکستان میں کرونا سے ایک دن میں 54 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 5 ہزار 763 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 105، سندھ میں 2 ہزار 96، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 169، اسلام آباد میں 162، بلوچستان میں 136، گلگت بلتستان میں 46 اور آزاد کشمیر میں 49 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔این سی او سی کےتازہ ترین اعدادوشمارکےمطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 209 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 91 ہزار 423، سندھ میں ایک لاکھ 15 ہزار 883، خیبر پختونخوا میں 32 ہزار 898، بلوچستان میں 11 ہزار 523، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 918، اسلام آباد میں 14 ہزار 766 جبکہ آزاد کشمیر میں ایک ہزار 989 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھرمیں اب تک 18 لاکھ 21 ہزار 296 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 22 ہزار 6 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 2 لاکھ 19 ہزار 783 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 316 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: