حفاظتی تدابیرسےصورتحال بہتر،اموات میں بتدریج کمی آنےلگی

0

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کےمطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 332 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 90 ہزار 816، سندھ میں ایک لاکھ 14 ہزار 104، خیبر پختونخوا میں 32 ہزار 523، بلوچستان میں 11 ہزار 469، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 878، اسلام آباد میں 14 ہزار 701 جبکہ آزاد کشمیر میں ایک ہزار 937 کیسز رپورٹ ہوئے۔پاکستان میں کرونا سےایک دن میں 38 افراد جاں بحق ہوگئےجس کے بعد وائرس سےمرنے والوں کی تعداد 5 ہزار 677 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 95، سندھ میں 2 ہزار 41، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 153، اسلام آباد میں 161، بلوچستان میں 135، گلگت بلتستان میں 45 اور آزاد کشمیر میں 47 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ملک بھر میں اب تک 17 لاکھ 76 ہزار 882 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 18 ہزار 331 نئےٹیسٹ کئے گئے،اب تک 2 لاکھ 10 ہزار 468 مریض صحتیاب ہوچکےہیں جبکہ ایک ہزار 436 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: