کرونا مزید 67 زندگیاں نگل گیا

0

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکےتازہ ترین اعدادوشمارکےمطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران 2 ہزار 165 نئے کیسزرپورٹ ہوئے، پنجاب میں 88 ہزار 45، سندھ میں ایک لاکھ 7 ہزار 773، خیبر پختونخوا میں 31 ہزار 1، بلوچستان میں 11 ہزار 239، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 708، اسلام آباد میں 14 ہزار 315 جبکہ آزاد کشمیر میں ایک ہزار 688 کیسزرپورٹ ہوئے۔
پاکستان میں کرونا سے ایک دن میں 67 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 5 ہزار 386 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 43، سندھ میں ایک ہزار 863، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 114، اسلام آباد میں 155، بلوچستان میں 127، گلگت بلتستان میں 38 اور آزاد کشمیر میں 46 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ملک بھرمیں اب تک 16 لاکھ 27 ہزار 939 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 21 ہزار 749 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک ایک لاکھ 72 ہزار 810 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 78 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: