بہتر حکمت عملی سے کرونا کی شدت میں واضح کمی

0

ملک بھر میں کرونا کیسز میں گزرتے وقت کے ساتھ کمی کا سلسلہ جاری ہے اور ایک دن میں وائرس سے670 نئے کیسز اور6 اموات رپورٹ ہوئی جبکہ فعال کیسز کی تعداد 16 ہزار دو سو اڑتالیس رہ گئی MONTAGE+FOOTAGE
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق 24گھنٹوں کے دوران ملک بھرمیں چوبیس ہزار بائیس کرونا ٹیسٹ کئے گئے جبکہ 735 ہسپتالوں میں کرونا کے 1308مریض زیرعلاج ہیں جن میں سے ایک سو اکتالیس مریض وینٹی لیٹر پر ہیں تاہم بلوچستان اور آزاد کشمیر میں ایک بھی مریض وینٹی لیٹر پر نہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق ملک بھر میں کرونا مریضوں کی تعداد 2 لاکھ اٹھاسی ہزار 717 ہوگئی اور مجموعی اموات چھ ہزار ایک سو اٹھسٹھ ہیں جبکہ 2لاکھ چھیاسٹھ ہزار 301 مریض صحت یاب ہوکر گھروں کو لوٹ گئے۔سندھ میں اب تک مجموعی طور پر ایک لاکھ 25 ہزار 904 کرونا کیسز سامنے آئے۔ پنجاب میں پچانوے ہزار تین سو اکانوے ، خیبرپختونخوا میں پینتیس ہزار ایک سو تریپن، اسلام آباد میں پندرہ ہزار تین سو اٹھہتر، آزادکشمیر میں دو ہزار ایک سو اکیاسی، گلگت بلتستان میں دو ہزار چار سو چھیاسی اور بلوچستان میں بارہ ہزار دو سو چوبیس کرونا کیسز رپورٹ ہوئے۔پنجاب میں وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہزار 180، سندھ میں 2 ہزار 313، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار دو سو اڑتیس، اسلام آباد میں ایک سو تہتر، بلوچستان میں ایک سو اڑتیس، آزاد کشمیر میں 60 اور گلگت بلتستان میں 60 ہو چکی ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: