کرونا وائرس بھارتی نیول بیس میں پہنچ گیا

0
بھارت کی وزارت دفاع کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ممبئی کے مغربی علاقے میں قائم نیول بیس میں کرونا وائرس پھیل گیا ہے۔انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی کی بندرگاہ پر لنگر بحری جہاز انداز آئی این ایس آنگرے پر تعینات 21 اہلکاروں کے کرونا ٹیسٹ مثبت آئے جبکہ دیگر 6 اہلکار بھی ممبئی میں ہی تعینات ہیں۔بھارتی میڈیا پورٹ میں بتایاگیا ہے کہ 7 اپریل کو ایک نیوی اہلکار میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد اس سے ملنے والے دیگر اہلکاروں کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں اب کرونا کی تصدیق ہوئی ہے۔ اہلکاروں میں تشخیص کے بعد ان کے رہائشی اپارٹمنٹ کو لاک ڈاؤن کردیا گیا اور وہاں کسی کو بھی داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی این ایس آنگرے میں وائرس پھیلنے کے بعد بھارتی بحریہ کے دیگر کئی اہلکاروں کے ٹیسٹ بھی کیے گئے ہیں جن کے نتائج کا انتظار ہے اور متاثرین کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: