کا نگریس کے سینئر رہنما چدم برم مودی حکومت کیخلاف بول پڑے

مکار مودی سرکار نے صدارتی حکم نامے کے تحت مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کرکے جوشب خون مارا ہے،،،اس پر بھارت کے اندر سے ہی آوازیں اٹھنا شروع ہوگئی ہیں،، اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما پی چدم برم نے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 کی منسوخی کو تاریخی غلطی قرار دیدیاچدم برم کا کہنا تھا کہ بھارت کی آنے والی نسلیں اس غلطی کو محسوس کریں گی جو پارلیمان میں کی گئی۔انہوں نے کہا کہ پارلیمان کےاقدام سے بھارت کی تمام ریاستوں کو غلط پیغام جائے گا۔چدم برم نے وزیر داخلہ سے اپیل کی کہ وہ اپنے اقدام پر دوبارہ غور کریں، انہوں نے مقبوضہ کشمیر کی تقسیم کو بھی غلط قرار دیا۔واضح رہے کہ بھارت نے ایک بار پھر کشمیریوں کے حقوق پر ڈاکا ڈالنے کی مذموم کوشش کی ہے، بھارت کے آئین میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کردی گئی ہے ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.