حریت کانفرنس کی 15 اگست کو وادی میں مکمل ہڑتال کی اپیل

0
مظلوم کشمیری جنت نظیر وادی کشمیر پر قبضےاور مظلوم شہریوں پر کے خون سے ہاتھ رنگنےوالےبھارت کے خلاف سراپا احتجاج ہیں اور 15 اگست کو بھارت کے یوم آزادی کو ہمیشہ کی طرح یوم سیاہ کے طور پر منانے کیلئے پُرعزم ہیں۔ادھر حریت قیادت بھی میدان میں آگئی اور حریت رہنما سید علی گیلانی اور میر واعظ عمر فاروق نے کشمیری عوام سے 15 اگست کو مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال کی اپیل کر دی۔سید علی گیلانی کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ بھارت کے غیرقانونی جبر کے شکار تمام کشمیری قابض بھارت کے یوم آزادی پر وادی میں مکمل ہڑتال کریں گے اور مودی سرکار سے اپنی نفرت کا اظہار کرتے ہوئے 15 اگست کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے۔دوسری طرف کُل جماعتی حریت کانفرنس، حریت رہنماؤں اور دیگر جماعتوں نے مقبوضہ کشمیر میں پاکستان کا یوم آزادی بھرپور ملی جوش و جذبے کے ساتھ منانے اور پاکستان کے یوم آزادی کو وادی میں یوم تشکر کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: