وزیر اعلیٰ بلوچستان نے پاک افغان سرحد پر فائرنگ کی تحقیقات کیلئے کمیٹی بنادی

0
وزیر اعلی بلوچستان کا30جولائی کو چمن میں پاک افغان سرحد پر فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
وزیر داخلہ بلوچستان کی سربراہی میں 7 رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی جو 15 روز میں رپورٹ پیش کرے گی۔ وزیر اعلیٰ کی جانب سے کمیٹی کی تشکیل کے حکم کے بعد اس کے قیام کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔30 ستمبر کو چمن میں پاک افغان سرحد پر ہونے والی کشیدگی میں تین لیویز اہلکاروں سمیت 10 افراد زخمی ہوئے تھے۔ پاکستانی حکومت اور دفتر خارجہ نے افغان فورسز کو سرحد پر پیش آنے والی کشیدگی کا ذمے دار قرار دیا تھا۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: