کولمبیئن خاتون سیاستدان کا حقیقی زندگی میں فلمی انداز

یوں تو آپ نے اداکاروں کو متعدد فلموں میں کئی کئی منزلوں سے نیچے اترتے اور پولیس کی حراست سے فرار ہوتے ہوئے دیکھا ہوگا لیکن کیا کبھی کسی سیاستدان کو ایسا سٹنٹ کرتے دیکھا ہے،،،،اگر نہیں تو ذرا یہ سین ملاحظہ فرمائیںیہ کوئی چور ڈاکو نہیں بلکہ جنوبی امریکا کے ملک کو لمبیا کی سیاستدان ایڈا مارلینو ہیں جو آج کل اقتدار کا مزہ چکھنے کے بجائے جیل کی ہوا کھارہی ہیں ۔سزا یافتہ خاتون ایڈا مارلینو کوعلاج کیلئے جیل سے کلینک لےجایا گیا، جہاں سے وہ فلمی انداز میں تین منزالہ عمارت سے رسی کے ذریعے نیچے اترتیں اور موٹرسائیکل پر بیٹھ کر فرار ہوگئیں اور پولیس اہلکار کمرے کے باہرکھڑے انتظار ہی کرتے رہ گئےایڈا مارلینو جان پر کھیل کر فرار تو ہوگئیں لیکن ان کی یہ خوشی زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکی اور فرار کے کچھ ہی دیر بعد بالکل فلمی انداز میں انہیں پھر سے گرفتار کرکے واپس جیل پہنچا دیا ۔
حکام کا کہنا ہے کہ ایڈا مارلینو کے فرار کے حوالے سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.