آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کاپاکستان میں چینی سفیرکےاعزاز میں عشائیہ

0
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان میں سبکدوش ہونےوالے چین کے سفیر یاؤ جنگ کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں باہمی تعاون بڑھانے کے حوالے سے اہم امور پر بھی بات چیت کی گئی جبکہ پاک فوج کے سپہ سالار نے شاندارخدمات، باہمی تعاون مضبوط بنانے پر چینی سفیر کی تعریف کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے دفاع، سیکیورٹی، تعاون ، کرونا وائرس سے نمٹنے، مسئلہ کشمیر کے موقف پر چینی سفیر کو سراہا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ملاقات کے دوران چینی سفیر نے خطے میں پاکستانی کے مثبت کردار اور سفارتی تعاون بڑھانے کےعزم کو بھی دہرایا
آرمی چیف سے ملاقات سے قبل چینی سفیر نے مشیر خزانہ سے ملاقات کی، اس ملاقات میں بھی باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ چین کے سفیر یاؤ جنگ کا کہنا ہے کہ اکتوبر میں ہونے والا ایف اے ٹی ایف کا جائزہ اجلاس پاکستان کے لیے اچھا ثابت ہو گا۔ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ نے سبکدوش ہونے والے چینی سفیر یاؤ جنگ کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کے دور میں پاکستان اور چین کے تعلقات مضبوط ہوئے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: