کوئلے سے چلنے والا ایک ہزار 320 میگا واٹ کا بجلی گھر فعال

بجلی گھر کو چائنا پاور حب جنریشن کمپنی نے تعمیر کیا ہے جس نے باضابطہ طریقہ کار کے تحت کمشننگ ٹیسٹ کامیابی سے مکمل کیا۔ حب پاور کمپنی اور چائنا پاور انٹرنیشنل ہولڈنگ کا مشترکہ منصوبہ اور سی پیک سمجھوتے کے تحت ابتدا میں شامل کیے توانائی منصوبوں کا حصہ ہے۔ حکومت نے نومبر2014 میں درآمدی کوئلے سے چلنے والے ایک ہزار 320 میگا واٹ کے بجلی گھر کی منظوری دی تھی۔ منصوبے کیلئے نیپرا نے فروری 2016 میں ابتدائی ٹیرف کی منظوری دی تھی۔چینی کمپنی نے ریکارڈ مدت میں طے شدہ وقت اور لاگت کے اندر بجلی گھر تیار کرلیا جو نیشنل گرڈ میں سالانہ 9 ارب کلو واٹ آور بجلی فراہم کرے گا۔ منصوبے کے 2 یونٹس نیشنل گرڈ سے بالترتیب 28 دسمبر 2018 اور 28 مئی 2019 کو منسلک ہوئے جبکہ درآمدی کوئلے کی پہلی شپمنٹ بھی گزشتہ برس دسمبر میں موصول ہوئی تھی۔حبکو اس وقت بلوچستان، پنجاب اور آزاد کمشیر میں موجود 4 بجلی گھروں کے ذریعے 2 ہزار 920 میگا واٹ بجلی پیدا کررہی ہے۔ دوسری جانب حبکو بجلی پیدا کرنے والی پاکستان کی وہ واحد کمپنی ہے جس کے 4 منصوبے سی پیک میں شامل ہیں جس میں سے 3 زیر تعمیر ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.