چار دن کی چاندنی۔۔۔ پھر اندھیری رات۔۔

چار دن کی چاندنی۔۔۔ پھر اندھیری رات۔۔ سندھ بھر میں سات روز سے خوار ہوتی عوام کو صرف 36 گھنٹوں کا ریلیف۔۔ پیر کی صبح 8 بجے سی این جی اسٹیشنز پھر بند کردئیے جائیں گے۔۔

سندھ میں ہفتے بھر کی بندش کے بعد سی این جی اسٹیشنز کھلے تو گاڑی مالکان نے سکون کا سانس لیا،،،صبح سویرے ہی سی این جی سٹیشنز پرگاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی گئیں،،، کراچی میں بسیں سڑکوں پر آنے سے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا لیکن یہ سکون بھی عارضی ثابت ہوا اور سات روز بعد کھلنے والے سی این جی سٹیشنز پھر بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا

سوئی سدرن گیس کمپنی کا کہنا ہے کہ صبح 8 بجے گیس کی بندش کے بعد سی این جی منگل کی صبح 8 بجے سے دوبارہ دستیاب ہوگی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.