وزیراعلیٰ سندھ مراد نے کراچی کیلئے عالمی بینک سے مدد مانگ لی

0
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے عالمی بینک پر زور دیا کہ وہ شہر کے بارش سے متاثرہ انفراسٹرکچر کی تعمیر نو کے لئے صوبائی حکومت کی مدد کرے۔وزیراعلیٰ سندھ نے ورلڈ بینک کے نئے کنٹری ڈائریکٹر مسٹر ناجے باھلسین کو بتایا کہ اگست کے ایک ہی دن میں کراچی میں 250 ملی میٹر سے زیادہ بارش ہوئی جس نے شہر میں موجود سڑکوں کے نیٹ ورک کو تباہ کردیا،صوبائی حکومت نے تباہ شدہ روڈ نیٹ ورک کی از سر نو تعمیر کا فیصلہ کیا ہے،اور نالوں کے پشتے کے ساتھ قائم تجاوزات کو ختم کرکے تمام برساتی نالوں کو صحیح کرنا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ کے 4 اضلاع میرپورخاص، عمرکوٹ،سانگھڑ اور بدین جہاں شدید بارشیں ہوئیں،وہاں تیار فصلیں تباہ ہوچکی ہیں اور بارش کے پانی نے بڑی تعداد میں مکانات کو تباہ کردیے ہیں،ہم نے متاثرہ لوگوں کو عمرکوٹ میں قائم کیمپ میں خیموں میں منتقل کردیا ہے۔
ورلڈ بینک کے کنٹری چیف نے وزیراعلیٰ سندھ کو یقین دلایا کہ وہ کراچی کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر نو کے لئے مالی اعانت کے نصوبے پرعملدرآمد کریں گے،کنٹری ڈائریکٹر نے وزیراعلیٰ سندھ کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے چیئرمین پی اینڈ ڈی کو ضروری دستاویزات کے ساتھ عالمی بینک کی ٹیم کے ساتھ تجویز پیش کرنے کے لئے کہیں۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: