مستحق خاندانوں کوان کا حق ہر صورت پہنچائیں گے، وزیراعلیٰ ُپرعزم

0
وزیراعلیٰ پنجاب مشکل کی گھڑی میں عوام کی خدمت کیلئے پیش پیش،عثمان بزدار کہتے ہیں کہ کرونا نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں معمولات زندگی کو متاثر کیا ہے،پابندیوں کے باعث دیہاڑی دار طبقے کو بے پناہ مشکلات کا سامنا ہے ۔حکومت متاثرہ افراد کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔
عثمان بزدار نے کہاہے کہ غریب لوگوں کو ریلیف دینا تحریک انصاف کی حکومت کی پہلی ترجیح ہے،حکومت کو متاثرہ لوگوں کی مالی مشکلات کا احساس ہےعثمان بزدارنے مزید کہاوزیراعظم کی قیادت میں مستحق خاندانوں کیلئے مالی امداد کا پروگرام شروع ہو چکا ہے ۔انہوں نے کہاکہ مستحق خاندانوں کو ان کا حق ہر صورت پہنچائیں گے ،یہ وقت سیاست سے بالاتر ہو کر متاثرہ خاندانوں کی مدد کا ہے

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: