منفی سیاست کرنے والوں کو منہ کی کھانا پڑی ،وزیراعلیٰ پنجاب

0
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپوزیشن کو آڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ سمارٹ لاک ڈاﺅن کے باعث وبا کا پھیلاﺅ روکنے میں مدد ملی جبکہ کرونا کے دوران منفی سیاست کرنے والوں کو منہ کی کھانا پڑی ، عوام میں اپوزیشن رہنماﺅں کی ساکھ ختم ہو چکی ہے ۔سردار عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا کہ سیاسی مخالفین کے پاس کوئی حکمت عملی ہے اورنہ ہی کوئی ایجنڈا، اپوزیشن جماعتیں خود بھی تنہا اور عوام کو بھی تنہا چھوڑ چکی ہیں ۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اپوزیشن رہنماﺅں نے کرونا کے باوجود قومی اتحاد اوریکجہتی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی اور بلندوبانگ دعوے کرنے والے اپوزیشن رہنماﺅ ں نے عملی طور پر کچھ نہیں کیا ۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: