پاکستانی قوم مشکل حالات میں بھی ہر چیلنج پر پورا اتری،وزیراعلیٰ پنجاب

0

میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز احمد نے چیف منسٹر کروناکنٹرول فنڈمیں 30 لاکھ روپے کا چیک دیا۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نےملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستانی قوم مشکل حالات میں بھی ہر چیلنج پر پورا اتری ہے،آزمائش کے وقت مددکرنے والوں کو دنیا اور آخرت دونوں جگہ اجر ملے گا، محروم معیشت طبقات کیلئے مدد کرنے کا جذبہ قابل تعریف ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ مخیرحضرات،کاروباری شخصیات اور دیگر افراد دل کھول کر عطیات دے رہے ہیں، فنڈکی پائی پائی حق دارو ں تک پہنچائیں گے۔عثمان بزدار نے کہاکہ کرونا کا پھیلاؤروکنے کیلئے شہریوں کا گھروں میں رہنا ضروری ہے،سماجی فاصلے برقرار رکھنے سے ہر ایک کی حفاظت یقینی بنائی جا سکتی ہے۔

 

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: