موذی وبا پر قابو پانے کا مشن!!!

0
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کہتے ہیں کہ پنجاب بہت جلد 10 ہزار کرونا ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت حاصل کر لے گا،8نئی لیبزبنانے کا کام آخری مراحل میں ہے،پنجاب میں 43 ہزار سے زائد کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں ۔عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پنجاب میں 4500بستروں پر مشتمل فیلڈ ہسپتال قائم کردیئے ہیں،فیلڈ ہسپتال لاہور،راولپنڈی، گوجرانوالہ،سرگودھا اوردیگر شہروں میں بنائے گئے ہیں،فیلڈہسپتالوں میں بستروں کی تعداد10 ہزار تک بڑھا سکتے ہیں ۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ کرونا سے بچاؤ کےلئے لاک ڈائون کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں،پنجاب میں ایس او پیزکے مطابق کنسٹرکشن انڈسٹری اوپن کر رہے ہیں،سکولوں اور سڑکوں کی تعمیر کو پہلے مرحلے میں مشروط طور پر کھولا جائے گا۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: