!!!لاہورمیں سموگ کی وجہ سےتمام سکولزبندرکھنےکافیصلہ

0

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرٹوئٹ کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ لاہورمیں بدترین سموگ کی وجہ سے شہرکے تمام نجی اورسرکاری سکولزبندرکھے جائیں گے،،انہوں نے کہا کہ لاہور سموگ کی صورتحال کا بغور جائزہ لیا جارہا ہے،،انتظامیہ پہلے ہی لاہور میں سموگ کے حوالے سے ہائی الرٹ ہے جبکہ انہیں سموگ کو بڑھانے والے اقدامات کی روک تھام کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لاہور و گردونواح میں سموگ میں اضافے پراظہارتشویش کرتے ہوئے محکمہ ماحولیات، انتظامیہ اورمتعلقہ اداروں کو ہمہ وقت چوکس رہنے کی ہدایت کردی۔عثمان بزدارنے ٹائر جلانے پر پابندی پرسختی سےعملدرآمد کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ سموگ سے متعلق احتیاطی تدابیرکیلئے مؤثر آگاہی مہم چلائی جائے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سموگ میں اچانک اضافے سے شہریوں کومشکلات ہیں،،، ان مشکلات کےازالےکیلئےمتعلقہ محکمےفوری اقدامات اٹھائیں،،،دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گردونواح میں بارش اورتیزہواؤں کےباعث سموگ میں وقتی کمی واقع ہوئی ہے جس میں مزید اضافے کا امکان ہے،،، دھند کے باعث شہریوں کی آنکھوں میں جلن اور گلے میں خراش کی شکایات عام ہوگئیں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: