سندھ اور بلوچستان کے بعد پنجاب میں بھی طوفانی بارشوں خطرہ

0
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا موسم کی صورتحال کی تسلسل کے ساتھ مانیٹرنگ کی جائے اور کہ شہروں میں نکاسی آب کے لیے وضع کردہ پلان پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ بارشی پانی کے جلد نکاس میں کوتاہی برداشت نہیں کروں گا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے بیان میں متعلقہ حکام کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالہ، ساہیوال، راولپنڈی، ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور ڈویژن میں بارش کے پانی کا نکاس کم سے کم وقت میں کیا جائے اور اس ضمن میں ڈی واٹرنگ پمپ اور دیگر ضروری مشینری مکمل فنکشنل ہونی چاہیے۔سردارعثمان بزدار کا کہنا تھا کہ شہریوں کو بارش کے دوران مشکل کا سامنا نہیں ہونا چاہئے، ٹریفک رواں دواں رکھنے کے لئے بھی خصوصی انتظامات کئے جائیں، واسا، انتظامی اور ٹریفک پولیس کے حکام بارش کے دوران دفاتر میں نہیں فیلڈ میں نظر آنے چاہئیں، بارش ہونے سے نکاسی آب مکمل ہونے تک کی رپورٹ ٹائم لائن کے ساتھ وزیراعلیٰ آفس بھجوائی جائے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: