وزیراعلیٰ پنجاب کی بغیر پروٹوکول تونسہ آمد

0
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار بغیر پروٹوکول تونسہ پہنچے جہاں انہوں نے شہر میں دفعہ 144 پر عملدرآمد کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا اور شہریوں سے گھروں میں رہنے کی اپیل کی ۔اس موقع پر عثمان بزدار کا کہنا تھا کرونا سے بچنا ہے تو شہری بلاضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں کیونکہ کرونا کے خلاف جنگ عوام کے تعاون سے ہی جیتی جاسکتی ہے اس لئے موجودہ صورتحال احتیاط کی متقاضی ہے،انہوں نے کہا کہ آزمائش کی اس گھڑی میں اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر متاثرہ مریضوں کا علاج کرنے والے حقیقی مسیحا ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے موجودہ صورتحال میں مثالی کردار ادا کر رہے ہیں، کرونا کے خدشے کے باوجود دلجمعی سے فرائض سرانجام دینے والے افسروں اور اہلکاروں کو سلام پیش کرتے ہیںسردار عثمان بزدار نے کہا کہ معاشی صورتحال پر پوری نظر ہے اور حکومت نادار طبقے کو تنہا نہیں چھوڑے گی، انصاف امداد پروگرام کے ذریعے بیک وقت لاکھوں خاندانوں کی مالی امداد قومی ریکارڈ ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: