صبا قمر اور بلال سعید پر مسجد وزیرخان میں گانے کی عکسبندی

0
تاریخی مسجد وزیرخان میں گانے کی ریکارڈنگ کی ویڈیو وائرل ہونے پر جہاں سماجی اورمذہبی حلقوں کی طرف سے اس اقدام کی شدیدمذمت کی جارہی ہے وہیں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے مسجد میں مبینہ گانے کی عکس بندی کے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اوقاف کے صوبائی وزیر اور اور سیکریٹری سے رپورٹ طلب کرلی ۔دوسری جانب صوبائی وزیراوقاف نے مسجد وزیرخان گانے کی عکس بندی کانوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری اوقاف کو متعلقہ اہل کاروں کومعطل کرنے کا حکم دیا ہے۔ محکمہ اوقاف پنجاب کے مطابق نجی پروڈکشن ہاؤس کو مشروط طورپر مسجد میں ریکارڈنگ کی اجازت دی تھی لیکن انہوں نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وہاں گانے کی ریکارڈنگ کی ۔دوسری جانب بلال سعید اور اداکارہ صبا قمر نے وضاحتی ٹویٹ میں لوگوں کی دل آزاری پر معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاریخی مسجد میں صرف نکاح کی تقریب کے مناظر فلمائے گئے اور ان مناظر کے پس منظر میں موسیقی شامل نہیں۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: