“بھارتی ریاست کرناٹک کا”ڈان” وزیراعلیٰ

سیاسی حریفوں کی بدعنوانی پرمشتمل آڈیو اور وڈیو سی ڈی جاری کرنے والے کرناٹک کے وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی کیمرے کے سامنے قتل کی ہدایت دے بیٹھے۔ وزیراعلیٰ کمارسوامی موبائل فون پر بات کرتے ہوئے میڈیا کی موجودگی اور لمحے لمحے کو محفوظ کرتے کیمروں کو نظر انداز کرگئے اور کال کرنے والے کو بے رحمانہ شوٹ آؤٹ کی ہدایت دیتے رہے
وزیراعلیٰ کمارسوامی کی جماعت جنتا دَل پارٹی کے مقامی رہنما پرکاش کےقتل کی اطلاع پر وہ جوش میں آگئے اورانہوں نے دوسری جانب موبائل فون پرموجود شخص کوہدایت دی کہ قاتلوں کابےرحمانہ شوٹ آؤٹ کردو،کوئی مسئلہ نہیں ہے۔
سوشل میڈیا پرویڈیو وائرل ہونے اورشدید تنقید کے بعد وزیراعلیٰ کمارسوامی کو اپنی غلطی کا احساس ہوا اور بےرحمانہ شوٹ آؤٹ کی ہدایت کو”جذباتی ردعمل” قرار دے دیا ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.