سکم بارڈر پر بھارتی اور چینی فوج کے درمیان جھڑپ

0
چین اور بھارت کے درمیان تبت سے متصل سرحد پر گشت کے دوران دونوں ممالک کے فوجی آمنے سامنے آگئے اور ان میں پہلے سخت جملوں کا تبادلہ ہوا جس کے بعد بات ہاتھا پائی تک جاپہنچی جبکہ بھارتی اور چینی فوجیوں نے ایک دوسرے پر پتھراؤ بھی کیا ۔تصادم کے نتیجے میں دونوں ممالک کے متعدد فوجی زخمی ہوگئے،معاملے کا علم ہونے پر چین اور بھارت کے فوجی حکام میں رابطہ ہوا اور باہمی مذاکرات کے بعد سرحد پر صورتحال معمول پر آگئی ۔
بھارتی فوج کی مشرقی کمانڈ کے ترجمان مندیپ ہودا نے تصدیق کی ہے کہ معاملہ مقامی سطح پر مذاکرات کے بعد حل کرلیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ واقعے میں دونوں اطراف کے فوجی زخمی ہوئے ہیں تاہم کوئی بھی شدید زخمی نہیں ہوا۔
چین اور بھارت کے درمیان طویل سرحد موجود ہے اور دونوں میں سرحدی تنازعہ بھی پایا جاتا ہے، بلندی پر واقع بارڈر پر اکثر و بیشتر دونوں ممالک کے فوجی گشت کے دوران آمنے سامنے آجاتے ہیں۔ سرحدی تنازع کے باعث ہی دونوں ممالک کے درمیان 1962 میں ایک جنگ بھی ہوچکی ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: