روہنگیا مسلمانوں کا قتل عام:آنگ سان سوچی کیخلاف بڑا فیصلہ

0
دی سٹی آف لندن کارپوریشن نے روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام کے معاملہ پر میانمار کی رہنما آنگ سان سوچی سے دی فریڈم آف سٹی ایوارڈ انعام واپس لے لیا ،سی ایل سی کا کہنا ہے کہ میانمار رہنما کا رویہ قابل مذمت ہے۔سی ایل سی عہدیداران کا کہنا ہے کہ ہم میانمار حکومت اور اس کے لیڈروں کے دوہرے رویہ کی سخت الفاظ میں تنقید کرتے ہیں ہم روہنگیا کے معاملہ پر سوچی کے رویے سے خوش نہیں ہیں لہٰذا دی سٹی آف لندن کارپوریشن سوچی کو دیا گیا دی فریڈم آف سٹی ایوارڈ واپس لینے کا اعلان کرتی ہے۔سٹی آف لندن کارپوریشن کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دنیا کے تمام انسانی حقوق کے کارکنان میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے ساتھ جو کچھ ہورہا ہےاس حوالے سے کافی فکرمند ہیں، سوچی سے یہ ایوارڈ بھی میانمار حکومت کے غلط کاموں اور ان کے نرم رویہ کی وجہ سے واپس لیا گیا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ آنگ سانگ سوچی کو اس باوقار ایوارڈ کیلئے اس لئے منتخب کیا گیا تھا کہ وہ دنیا بھر میں انسان دوست اور عدم تشدد پر مبنی جدوجہد کی علامت تھیں حالانکہ یہ پرانی بات لگتی ہے اور اب حالات ویسے نظر نہیں آرہے ہیں ۔یہ ایوارڈ ونسٹن چرچل ، نیلسن منڈیلا اور اسٹیفن ہاکنگ جیسی عظیم شخصیات کو مل چکا ہے اور اس کے وقار کو برقرار رکھنے کیلئے یہ قدم اٹھانا ضروری تھا۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: