عازمین حج کیلئے اچھی خبر۔۔۔

0
سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے 160 ممالک کے شہریوں کی جانب سے موصول ہونے والی درخواستوں کی جانچ پڑتال کے بعد رواں برس حج کے لیے ناموں کو حتمی شکل دے دی۔حرمین شریفین کی جانب جاری بیان میں کہا گیا کہ ‘وزارت حج نے مملکت میں مقیم 160 ممالک کے شہریوں کو حج کے لیے منتخب کرلیا ہے’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘تمام خوش قسمت امیدواروں کو ایس ایم ایس کے ذریعے مطلع کیا گیا ہے’۔سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا تھا کہ درخواستوں کو عازمین کے تحفظ اور اچھی صحت کو یقینی بنانے کے لیے اعلیٰ معیار کےمطابق جانچا گیا۔حج کی سعادت حاصل کرنے والے عازمین میں 70 فیصد کا تعلق بیرون ممالک سے ہوگا جبکہ 30 فیصد سعودی عرب کے ہی شہری ہوں گے۔
وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں کہا کہ 28 ذیقعد سے 12 ذی الحج تک کسی نے بغیر اجازت نامے کے منیٰ،مزدلفہ اور عرفات میں حج کے مقامات میں داخلے کی کوشش کی اس پر 10ہزار سعودی ریال جرمانہ ہوگا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر کسی نے خلاف ورزی کو دہرایا تو اس پر جرمانہ بھی دگنا ہوگا۔وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ مقدس مقامات کی طرف جانے والے راستوں پر سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے جائیں گے تاکہ قانون توڑنے والے کو روک کر ان پر جرمانے کو یقینی بنایا جائے

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: