جرمنی میں مذہبی ہم آہنگی اور یکجہتی کی اعلیٰ مثال

0

جرمنی میں کرونا وائرس کے باعث 5 فٹ کا سماجی فاصلہ برقرار رکھنا لازمی ہے لیکن برلن کے ضلع نیوکویلن کی دارالاسلام مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے سینکڑوں نمازیوں کی آمد کے باعث مسجد میں جگہ کم پڑگئی ۔ جس کے بعد مذہبی ہم آہنگی اور یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قریبی مارتھا لوتھرن چرچ نے مسلمان نمازیوں کی میزبانی کی۔
مسجد کے امام محمد طحٰہ صابری نے بتایا کہ ’ایسی محافل یکجہتی کی وجہ سے رونما ہوتی ہیں،انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس نے ہمیں ایک کمیونٹی بنا دیا ہے۔
چرچ کی پادری مونیکا میتھیس نے کہا کہ ہمارے نزدیک رمضان بہت اہمیت کا حامل ہے اور دعا ہے کہ دنیا میں امن اور انسانیت کا بول بالا ہو۔

جواب دیجئے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: