پاکستان سمیت دنیا بھرمیں آج کرسمس کا تہوارمنایا جارہا ہے

ویٹی کن سٹی کے سینٹ پیٹرز بیسیلیکا میں پوپ فرانسس نے دنیا بھر کے لوگوں کو ایک دوسرے کے دکھ درداورخوشیاں بانٹنے کی نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ مادیت چھوڑیں اورغریب پرور بنیں۔جبکہ اس موقع پرحضرت عیسیٰ کے جائے ولادت بیت اللحم میں بھی دعائیہ اجتماع ہوا ۔
ادھرپاکستان میں بھی مسیحی برادری کرسمس کا تہوار جوش و خروش کے ساتھ منارہی ہے اوراس موقع پرملک بھر کے تمام بڑے چھوٹے شہروں کے گرجا گھروں کو انتہائی خوبصورتی کے ساتھ دیدہ زیب برقی قمقموں،جھنڈیوں،آرائشی محرابوں کے ساتھ سجایا گیا،اس کے علاوہ گھروں میں رکھے گئے کرسمس ٹریز دلفریب نگینوں،چھوٹی گھنٹیوں اور دیگر آرائشی سازوسامان سے آراستہ ہیں
کرسمس کی دعائیہ تقریبات میں خواتین اور بچوں سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر وطن کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔مسیحی برادری نے کرسمس کے تہوار کے موقع پر انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.