مسیحی برادری کو فرحت و سلامتی سے مزین کرسمس مبارک،عمران خان

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی مسیحی برادری 25 دسمبر کو کرسمس کا تہوار ملی جوش و خروش سے منا رہی ہے۔ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے مسیحی برادری کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن ہمیں ان اقدار کی یاد دلاتا ہے جن میں یسوع مسیح خود اپنی زندگی گزارتے تھے۔ انہوں نے نہ صرف دکھی انسانیت کا مداوا کیا بلکہ رواداری، محبت اور رحم جیسی اقدار کی تبلیغ کی، کرسمس خاندان اور دوستوں کے ساتھ پر تپاک، خوشگوار لمحات کے ساتھ جشن منانے کا وقت ہے، یہ یسوع مسیح کے محبت، امن، انسانیت کے لئے رواداری اور ہمدردی کے ابدی پیغام پر غور کرنے کا بھی وقت ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے بھی مسیحی برادری کو سوشل میڈیا پر کرسمس کی مبارکباد دی ہے۔ عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ پاکستان سمیت ہماری مسیحی برادری کو فرحت و سلامتی سے مزین کرسمس مبارک ہو۔ اس کے علاوہ چاروں صوبوں کے گورنرز اور وزرائے اعلیٰ نے بھی مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ دعا ہے کہ یہ تہوار آپ لوگوں کے لیے خوشیاں اور خوشحالی لیکر آئے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.