چینی سائنسدان کے سان فرانسسکو قونصل خانے میں چُھپے ہونے کی اطلاع

0
واشگٹن اور بیجنگ میں کشیدگی بڑھنے لگی،،،ہیوسٹن میں چین کا قونصل خانہ بند کرنے کے بعد چینی سائنسدان کے سان فرانسسکو قونصل خانے میں چھپے ہونے کی خبر نے امریکا چین کشیدگی کو بڑھاوا دے دیا ہے۔امریکی پراسیکیوٹر کے مطابق کیلیفورنیا میں بائیولوجی کی چینی محقق کار تینگ جوآن نے ایف بی آئی کو انٹرویو میں چینی فوج سے روابط کے متعلق جھوٹ بولا تاہم جب تینگ جوآن کی چینی فوجی وردی میں تصاویر اور دیگر شواہد سامنے آئے تو تینگ جوآن چینی قونصل خانے میں روپوش ہوگئیں۔
امریکی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ چین کے اس پروگرام کا حصہ ہے جس کے تحت وہ چینی سائنسدانوں کو امریکی معلومات چوری کرنے کے لیے خفیہ طور پر امریکا بھیجتا ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: