چینی صدر کے دورہ پاکستان کا جلد امکان!!!

0

سفارتی ذرائع کے مطابق چین کے صدر شی جن پنگ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔ ان کے دورے کی حتمی تاریخوں کا تعین اور تفصیلات طے کی جارہی ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چین کے صدر کے دورے کے دوران سی پیک کے لئے مزید چینی سرمایہ کاری کا اعلان بھی متوقع ہے۔ اس کے علاوہ خطے میں بدلتی صورت حال پر بھی اہم امور زیر غور آئیں گے۔اس سے قبل وزیر ریلوے شیخ رشیدکا کہنا تھا کہ ایم ایل ون ایکنیک سے منظور کرلیا گیا ہے اور اس کا ٹینڈر 30 اگست سے پہلے ہوجائےگا،منصوبے میں کوئی ریلوے پھاٹک نہیں ہوگا،ایم ایل ون سے 2 لاکھ افراد کو روزگار ملے گا،میری خواہش ہے چین کے صدر ایم ایل ون کا افتتاح کریں۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: