چینی وزیرخارجہ وانگ ای اوربھارتی وزیرخارجہ سبرامنیئم جےشنکرمیں ٹیلیفونک رابطہ

0

غیرملکی خبررساں ادارے کےمطابق چینی وزیرخارجہ وانگ ای اور بھارتی وزیرخارجہ سبرامنیئم جے شنکر میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے،ٹیلیفونک رابطے کے دوران چینی وزیر خارجہ نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت گلوان واقعات کی مکمل تحقیقات کرائے اور واقعات کے ذمہ داروں کو سخت سزا دے۔چینی وزیرخارجہ نے کہا کہ بھارت سرحدی خلاف ورزیاں بند کرے اور دوبارہ ایسا کوئی واقعہ نہ ہونے کو یقینی بنائے۔بھارت چین کے علاقائی خودمختاری کےعزم کو ہلکا نہ لے اورموجودہ صورتحال کو غلط رخ نہ دے،چینی وزارت خارجہ کےمطابق بھارتی وزیرخارجہ نےسرحدی تنازعات پربات چیت اور پُرامن حل کا کہا ہے ،دونوں ممالک نے سرحدی علاقوں میں کشیدگی کم کرنےپراتفاق کیا ہے
چینی اور بھارتی فوج کے درمیان لداخ میں کشیدگی برقرار ہے اورمسلسل جھڑپوں کے واقعات بھی ہورہے ہیں،چینی اور بھارتی افواج کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں 20 بھارتی فوجی ہلاک ہوئے تھے

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: