چین کی کمیونسٹ پارٹی کا شہباز شریف کو تہنیتی خط

0

چین کی کمیونسٹ پارٹی نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کو تہنیتی خط لکھا ہے، کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے اور صدر مسلم لیگ ن کو لکھا گیا خط تین صفحات پر مشتمل ہے۔
شہباز شریف کو بھیجے گئے خط میں کہاگیاہے کہ کرونا کیخلاف جنگ میں چین کی حمایت اور یکجہتی کے اظہار پرشہبازشریف اور مسلم لیگ (ن) کے شکر گزار ہیں، کرونا کیخلاف چین کی جنگ میں پاکستانی معاشرے کے مختلف طبقات نے حمایت کی اور چین کی معیشت اور معاشرہ معمول پر واپس آرہے ہیں، زندگی اور پیداوار تیزی سے بحال ہورہی ہے، اس عمل میں حفاظت اور بچاؤ کے اقدامات مستقل بنیادوں پر لاگو کیے گئے ہیں۔
خط میں کہا گیا ہے کہ چین پاکستان مسلم لیگ (ن) سمیت دنیا بھر کی سیاسی جماعتوں کیساتھ کام کرنے کو تیار ہے، کرونا کیخلاف پوری عالمی برادری کو متحد ہو کر کام کرنا ہوگا، مسلم لیگ (ن) نے چین پاکستان سدا بہار سٹرٹیجک اینڈ کوآپریٹو پارٹنرشپ کو فروغ دینے میں گرانقدر کام کیا ہے جبکہ سی پی سی روابط اور تعاون کو مزید گہرا کرنے کیلئے تیار ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کےساتھ پارٹی کی سطح پر تعاون کا فروغ چاہتے اور مسلم لیگ (ن) کیساتھ نیو ٹائپ پارٹی ٹو پارٹی تعلقات استوار کرنے کے خواہاں ہیں، خط میں خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا گیا ہے۔

 

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: