لداخ تنازع:چینی توپخانہ سپانگورگیپ میں پہنچ گیا

0
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق چین نے پانگونگ تسو جھیل کے مغربی علاقے سپانگور گیپ میں بھارتی فوج کے مدمقابل ٹینکوں اور توپوں سمیت ہزاروں فوجی تعینات کر دئیےدوسری جانب بھارت نے بھی سپانگور گیپ میں اپنی فوج کی تعداد میں اضافہ کردیا ہے ۔ بھارت کے حکومتی ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کی فوجوں اور انکے توپ خانے کے درمیان شوٹنگ رینج کا فاصلہ ہے۔
بھارتی اخبار کے مطابق چین نے بارڈر اور تبت کے خطے کو مستحکم کرنے کیلئے ملیشیا سکواڈ بھی تعینات کئے ہیں،انہیں یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے کہ وہ ٹیکٹیکل بلندیوں سے بھارتی فوجیوں کو نکالنے کی کوشش کریں۔ چینی ملیشیا کوہ پیماؤں، باکسروں، مقامی فائٹ کلبوں اور دیگر شعبوں کے افراد پر مشتمل ہے جن کی اکثریت مقامی لوگوں پر مشتمل ہے۔
ادھر انڈیا کے اناڑی جاسوس بھیس بدل کر بھی پہچانے گئے، چینی اخبار کے مطابق شکاریوں کے بھیس میں آنیوالے بھارتی تبت سرحد سے پکڑے گئے تھے تاہم چینی حکام نے حراست میں لئے جانیوالے پانچوں جاسوسوں کو بھارت کے حوالے کردیا جبکہ ترجمان بھارتی وزارت دفاع نے پانچوں شہری ملنے کی تصدیق کر دی ہے۔ نئی دہلی انتظامیہ کے مطابق رہائی پانیوالے شہریوں کو 14 روز قرنطینہ میں رکھنے کے بعد اہلخانہ کے حوالے کیا جائیگا۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: